Advertisement

جی 7 وزرائے خارجہ ملاقات، روس یوکرائن پر حملے کی غلطی نہ کرے، برطانیہ

جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ  لز ٹرس نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرائن میں فوجی مداخلت سے باز رہے۔ اطلاعات ہیں کہ روسی افواج یوکرائن کی سرحد کے قریب صف بندی کرچکی ہیں۔

 لز ٹرس نے کہا کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو یہ حکمت عملی کے حوالے سے اس کی ایک سنگین غلطی ہوگی جس کے انتہائی سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

یوکرائن اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی ایسے خطرات کا اظہار کرچکے ہیں کہ آئندہ برس روس ایک مرتبہ پھر یوکرائن پر حملہ کرسکتا ہے۔

دوسری جانب روس یوکرائن پر حملے کے تمام تر الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں کہا کہ دراصل مغربی طاقتیں یوکرائن میں اپنی عسکری موجودگی بڑھانے کے بہانے تلاش کر رہی ہیں۔

Advertisement

برطانیہ کے شہر لیورپول میں منعقد ہونے والی جی سیون رکن ممالک کی وزرائے خارجہ کی ملاقات سے قبل برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برداری کی کوشش ہے کہ روس کو عسکری طاقت کی نمائش سے باز رکھا جائے۔

 انہوں نے آج سات امیر ترین صنعتی ممالک کے وزرائے خارجہ کو لیور پول میں خوش آمدید کہا اور صحافیوں کو بتایا کہ اس ملاقات میں کووڈ کی عالمی وبا، بلقان اور یوکرائن کے بحران کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر زیادہ توجہ رہے گی۔

جی سیون وزرائے خارجہ کی اس اہم ملاقات میں کئی دیگر عالمی اور علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران ایران کی جوہری ڈیل پر بھی بات چیت ہوگی اور اس ڈیل کی بحالی کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

جی سیون گروپ میں دنیا کے سات امیر ترین ممالک برطانیہ، امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔ یہ گروپ عالمی سیاست، سکیورٹی اور اقتصادیات کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement

پہلی مرتبہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ کو بھی اس ملاقات میں مدعو کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version