Advertisement

ایران کی متعدد بیلسٹک میزائل فائر کرکے اسرائیل کو وارننگ

ایران نے 5 روزہ مشقوں کے دوران  متعدد بیلسٹک میزائل فائر کرکے اسرائیل کو وارننگ دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  ایرانی فوجی حکام نے  پانچ روزہ فوجی مشقوں کے اختتام پر جمعے کو متعدد بیلسٹک میزائل داغے جانے کو اپنے قدیم دشمن اسرائیل کے لیے انتباہ قرار دیا ہے۔

حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میزائلوں نے ایک ہی وقت میں ایک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا  جیسے 10 ڈرون بیک وقت اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ  یہ مشقیں صیہونی حکومت کی طرف سے حالیہ دنوں میں دی جانے والی دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سولہ میزائلوں نے منتخب ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔

Advertisement

جنرل محمد باقری  نے کہا کہ اس مشق میں ایران پر حملہ کرنے کی جرأت کرنے والے ملک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے سینکڑوں ایرانی میزائلوں کا ایک مختصر حصہ تعینات کیا گیا تھا۔

فوجی مشقیں پیر کو بوشہر، ہرمزگان اور خوزستان صوبوں میں شروع ہوئیں۔

آئی آر جی سی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ فوجی مشقیں صیہونی حکومت کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ ذرا سی  بھی غلطی کی  تو ہم ان کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔

یہ مشقیں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں کی مخالفت پر بات چیت کے لیے ملاقات کے بعد ہوئی ہیں۔

بینیٹ نے ایران پر  جوہری بلیک میلنگ کا الزام لگایا ہے اور کہا ہےکہ پابندیوں میں نرمی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسرائیلیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے ہتھیاروں کی تیاری پر استعمال کی جائے گی۔

دوسری جانب  اسرائیلی رہنماؤں نے بھی ایران پر حملہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ صرف سول جوہری پروگرام تیار کرنا چاہتا ہے لیکن مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ اس کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں امریکاکو جوہری معاہدے سے الگ کرکے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ابھی تک برقرار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version