اومیکرون تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے، امریکی مشیر برائے وبائی امراض

امریکا کےمشیر برائے وبائی امراض انتھونی فاؤچی نے پوری دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے وبائی امراض انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ اومیکرون پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے کیونکہ اس ویرینٹ میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن پر غور
انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں نومبر کے مہینے میں اومیکرون کا پہلا کیسز رپورٹ ہوا تھا تاہم اومیکرون یورپ سمیت کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔
انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث فرانس، آسٹریا اور یونان نے سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان ممالک کی محکمہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے جبکہ متعدد ممالک نے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مرتبہ پھر سخت اقدامات کیے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا کے 89 ممالک تک پہنچ چکا ہے اور کئی ممالک میں اس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، اومیکرون جس تیزی سے پھیل رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ماہرین نے اومیکرون کو ڈیلٹا سے کم خطرناک قرار دیا ہے تاہم کورونا کی یہ نئی قسم غالب دیکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News