Advertisement

اومی کرون کے خلاف فائزر ویکسین موثر کام کرے گی، فائزر کمپنی کا دعوی

نیو یارک: فائزر ویکسین کے سی ای او نے دعوی کیا ہے کہ ان کی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف موثر کام کرے گی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا کا کہنا ہے کہ مجھے اعتماد ہے کہ فائزر ویکسین تمام میوٹیشنز کے خلاف موثر کام کرے گی جن میں اومی کرون بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ ہم دیگر ادویات پر بھی کام کریں گے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کبھی کوئی قسم دوا کے خلاف مزاحمت کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ فائزر نے کھانے والی دوا کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ وہ اس وائرس میں میوٹیشن کے باوجود موثر کام کرے، ان کا مزید وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی دوا بذات خود وائرس پر حملہ نہیں کرتی جبکہ وائرس کے نقول بنانے والے ازائمے کو بلاک کرتی ہے۔

واضح رہے فائزر ویکسین کے سی ای او کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب موڈرنا کے سی ای او کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دستیاب ویکسین جتنی ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف موثر تھیں اتنا اس نئی قسم کے لیے ہونے کا امکان نہیں ہے۔

Advertisement

موڈرنا کے سی ای او کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات کرنے سے پہلے اعداد و شمار کی طرف نظر ڈالنا ضروری ہے، تاہم تمام سائنسدان جن سے میں نے بات کی ان سب کا کہنا ہے کہ ’یہ اچھا نہیں ہوگا‘۔

خیال رہے کہ ماہرین اس نئے ویرینٹ کا مشاہدہ کرنے پر دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version