Advertisement

تیونس کے سابق صدر کو قومی سلامتی پر حملے کے الزام میں 4 سال قید کی سزا

تیونس کی عدالت نے سابق صدر منصف مرزوکی ریاست کی سلامتی پر حملے کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کی عدالت نے سابق صدر منصف مرزوکی کو بیرون ملک سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے منصف مرزوکی کو ان کی غیر حاضری میں 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیونس میں خواتین کے نقاب پر پابندی عائد

سابق صدر کی وکیل لامیا خمیری نے عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ عدالت کی جانب سے ان کے موکل کو کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔

Advertisement

دوسری جانب منصف مرزوکی نے عدالتی فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیر قانونی صدر کے ایما پر دیا گیا ہے۔

منصف مرزوکی نے کہا کہ انہیں جن الزامات پر سزا سنائی گئی ، یہ کام دراصل موجودہ صدر نے ہی کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیونس نے 500 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

واضح رہے کہ منصف مرزوکی اس وقت فرانس میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

اس وقت تیونس کے صدر قیس سعید ہیں، وہ 2019 کے عام انتخابات کے نتیجے میں صدر منتخب ہوئے لیکن ملک میں معاشی بحران پر انہوں نے ناصرف پارلیمنٹ کو معطل کردیا بلکہ آئین کی شقوں کو بھی ختم کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر امریکا کا اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ٹرمپ
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version