Advertisement

ہنگری میں غیر قانونی تارکین کی گاڑی کو حادثہ، 7 افراد ہلاک

ہنگری میں سربیا کی سرحد سے ملحقہ گاؤں میں غیر قانونی تارکین وطن کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 7 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربیا سے ہنگری میں داخل ہونے والی ایک گاڑی کو سرحدی گاؤں موراہالوم میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رُکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس سے بچنے کے لیے تیز رفتاری دکھانے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی اہلکاروں سے بچنے کی کوشش کے دوران ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور ایک مکان سے جا ٹکرائی۔

متعلقہ خبر : تیونس نے 500 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 10افراد سوار تھے جن میں سے 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈرائیور کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور سنگین حادثے کی وجہ بننے کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

ہنگری کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد غیر قانونی تارکین وطن تھے اور ڈرائیور نے انہیں سربیا کے شہر زیگڈ سے اپنی گاڑی میں سوار کیا تھا۔

متعلقہ خبر : فرانس سے برطانیہ جانے والی کشتی ڈوبنے سے 31 تارکین وطن جاں بحق

واضح رہے کہ ہنگری یورپی یونین کا رکن ہے لیکن سربیا اس اتحاد کا حصہ نہیں، سربیا سے غیر قانونی تارکین کے داخلے کو روکنے کے لیے 2015 میں دونوں ملکوں کی سرحد پر باڑ لگائی گئی تھی ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار سے زائد تارکین کو ہنگری میں داخلے سے روکا گیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version