Advertisement

شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل تجربات دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ

شمالی کوریا نے آج اس بات کا عندیہ ظاہر کیا ہے کہ وہ جوہری اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ویب سائٹ کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا امریکا کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور اس کے لیے وہ عارضی طور پر معطل شدہ تمام سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات پر اپنی خود ساختہ پابندی پر عمل پیرا ہے اور اس نے 2017ء سے جوہری ہتھیاروں یا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلیسٹک میزائلوں کا تجربہ نہیں کیا ہے۔

Advertisement

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اِس دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تین بار ملاقات کی تھی جس کے بعد سے بات چیت کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا۔ حالیہ دنوں میں کئی میزائل تجربات کی وجہ سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ مختلف نوعیت کے چار میزائل تجربات کیے گئے ہیں۔ امریکا نے گزشتہ ہفتے نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے شمالی کوریا نے امریکا کی اشتعال انگیزی قرار دیا اور ردعمل میں ہتھیاروں کے تجربات میں اضافہ کر دیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے گزشتہ روز پالیسی امور پر مشاورت کے لیے حکمراں جماعت کے پولٹ بیورو کا ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں امریکی پالیسی پر جوابی اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا کی مخاصمانہ پالیسی اور اس کی جانب سے فوجی کارروائی کا خطرہ سرخ لکیر تک پہنچ گیا ہے جسے اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version