Advertisement

جدید ملائیشیا کے بانی، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی حالت تشویشناک

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو عارضہء قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جدید ملائیشیا کے بانی اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث دارالحکومت کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما مہاتیر محمد کی علالت کی خبر سن کر ان کے حامیوں اور پرستاروں کی ایک کثیر تعداد اسپتال کے باہر جمع ہو گئی۔

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں شدید تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور معالجین ان کی بہتری کے لیے سر توڑ کوششوں میں مصروفِ عمل ہیں۔

Advertisement

اپنے سیاسی کیریئر میں 24 سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی میڈیا ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے اُن کی طبیعت کے بارے میں تاحال میڈیا کو مکمل معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version