Advertisement

چین کی ٹونگا کو تعمیرات کے لیے مدد کی پیشکش

چین کے صدر شی جِن پِنگ نے تباہ کن آتش فشانی کے بعد ٹونگا کے نقصان زدہ حصوں کی دوبارہ تعمیر کی پیش کش کر دی۔

ٹونگا میں گزشتہ ہفتے ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سونامی کے سبب تین لوگ ہلاک جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

چین کی جانب سے مدد کی پیش کش اس وقت سامنے آئی ہے جب سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ آتش فشاں کی راکھ سمندر کے پانی کے ساتھ مل کر صحت اور ماحولیات کے لیے زہر آلود ہو سکتا ہے۔

ناسا کی جانب سے تحقیق کرنے والے کورنیل یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس میں پینے کا پانی آلودہ ہونا، صحت کو در پیش بڑے اور دائمی خطرات کے ساتھ چھوٹے پیمانے پر زراعت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

پروجیکٹ کے ایک محقق نے ایڈریان ہورنبی نے کہا کہ دھماکے کے دوران بڑے پیمانے پر کلورین کا اخراج ہوا اور جب یہ میگما کی گیسز کے ساتھ ملی، اس نے ممکنہ طور پر مہلک کاک ٹیل بنالیا۔

Advertisement

ہورنبی کا کہنا تھا کہ ہُونگا-ٹونگا ہُونگا ہااپائی پر کی جانے والی پچھلی تحقیقیں یہ بتاتی ہیں کہ راکھ میں نمک کے موجودگی اب تک ریکارڈ کی گئی مقدار سے سب سے زیادہ ہے۔ جس میں شاید انتہائی زہریلی اقسام جیسے کہ گندھک، کلورین اور فلورین ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمک راکھ میں ذخیرہ ہو جاتے ہیں اور بارش میں با آسانی رس جاتے ہیں جس کے سبب پانی کے معیار، زراعت اور قدرتی ماحول کو فوری خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version