شمالی کوریا کا ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
پیونگ یانگ: شمالی کوریا نے ٹرین سے دو گائیڈیڈ بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے جو شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ کی نئی پابندیوں کا جواب ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے ٹرین سے دو گائیڈیڈ بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے جس کی اطلاع سرکاری حکام کی جانب سے دی گئی ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تجربہ ریلوے رجمنٹ کی کاروائی کے طریقہ کار کی افادیت کو جانچنے کے لیے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل شمالی کوریا نے گزشتہ سال 2021 میں بھی ٹرین سے میزئل داغنے کا تجربہ کیا تھا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کیے گئے ٹیسٹ سے میزائل کی رفتار اور ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا پتہ چلا ہے جبکہ ملک بھر کی ٹرینوں میں میزائل داغنے والے آپریٹنگ سسٹم قائم کرنے پر بھی بات کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا ہفتے میں دوسری بار بلیسٹک میزائل تجربہ
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے باوجود اپنے ہتھیاروں کے تجربات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کم جون اُن امریکی دھمکیوں کو کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں جبکہ یہ تجربہ رواں ماہ کا تیسرا ایسا تجربہ ہے۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے نئی امریکی پابندیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کی بھی دھمکی دی ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ جمعہ کو کیے گئے میزائل تجربے نے 36 کلو میٹر کی اونچائی پر 430 کلومیٹر کی دوری پر اپنے ہدف کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے 5 جنوری اور 11 جنوری کو بھی ہائپر سونگ میزائل کے دو کامیاب تجربے کیے تھے جس کے جواب میں امریکہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

