Advertisement

قازقستان: صدر نے فوج کو مظاہرین پر گولی چلانے کی اجازت دے دی

قازقستان کے  صدر نے فوج کو بغیر خبردار کیے مظاہرین پر گولی چلانے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  قازقستان  میں ایندھن کی قیمتوں کے خلاف ہونے والے حالیہ مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

قازقستان  کے شہر  الماتی میں ایمرجنسی کے نفاذ اور رات کے کرفیو کے باوجود تاحال حالات کشیدہ ہیں۔ ان شہروں میں صدر قاسم جومارت توقایف نے فوج کو مظاہرین پر وارننگ دیئے بغیر گولی چلانے کا حکم  دے دیا ہے ۔

مزید پڑھیئے: قازقستان میں ہنگاموں کے بعد کابینہ تحلیل، ایمرجنسی نافذ

قازق صدر  نے مظاہرین کو  دہشت گرد قرار دیتے ہوئے  ان سے نمٹنے کے لیے گولی مارنے کے احکامات دیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ جو لوگ خود کو قانون کے حوالے نہیں کریں گے انہیں ختم کردیا جائےگا۔

Advertisement

ایندھن کی قیمتوں  میں اضافے کے نتیجے میں شروع ہونے والے احتجاج کے ایک ہفتے بعد قازق صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ  20 ہزار لوگوں نے  سب سے بڑے شہر الماتی پر حملہ کر دیا تھا اور سرکاری املاک کو تباہ کر رہے تھے۔

مزید پڑھیئے: قازقستان میں ہنگامے؛ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد ہلاک

قازق صدر نے کہا کہ  انسداد دہشت گردی آپریشن کے طور پر  انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کو  مظاہرین  کو انتباہ  کے بغیر گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات  کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے  کہا کہ ہم مجرموں اور قاتلوں سے کیسے بات چیت کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیئے: قازقستان میں جاری احتجاج خونی رُخ اختیار کرگیا، پولیس اہلکار کی سربریدہ لاش برآمد

قازق صدر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت چین، ازبکستان اور ترکی کے رہنماؤں  کا مدد کرنے پر شکریہ  بھی ادا کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ  قازقستان میں ایندھن  کی قیمتیں بڑھنے کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج  کی لہر میں اب تک پولیس اہل کاروں  اور درجنوں مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ 353 زخمی  ہوچکے ہیں۔

موجودہ صدر قاسم جومارت توقایف نے حکومت کو برطرف کر کے ملک بھر میں دو ہفتے کی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے  سابق سوویت ریاستوں کے روسی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے دستوں سے امن قائم کرنے میں مدد طلب کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version