Advertisement

ڈیلٹا، اومیکرون کے بعد ’کووڈ-آئی‘ کیا ہے؟

ایک نو سالہ بچہ ’کووڈ آئی‘ نامی بیماری کی وجہ نابینا ہوتے ہوتے رہ گیا۔ بیماری کی وجہ سے بچے نے کرسمس کا تہوار اسپتال میں گزارا۔

زیک مورے نامی بچے کے کووڈ مثبت آنے کے ایک ہفتے سے کم کے عرصے میں اس کی بائی آنکھ کی بینائی جانے لگی۔

زیک کی بینائی مکمل طور پر چلے جانے کے بعد ان کی آنکھ میں بیکٹیریل انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔

برطانیہ کے شہر برسٹل کا رہائیشی زیک اب مکمل طور پر صحت یاب ہے لیکن اس کا خاندان دیگر افراد کو متنبہ کر رہا ہے کہ اگر یہ انفیکشن گہرا ہو گیا تو یہ اندھے پن کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

لڑکے کی والدہ اینجلا کا کہنا تھا کہ بچے کی آنکھ ایسے لگ رہی تھی جیسے پھٹ جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آنکھ کو کھال کھینچے بغیر نہیں کھول سکتا تھا۔ اس کی آنکھ بہت زیادہ سوجی ہوئی تھی۔

زیک کی آنکھ کے ساتھ مسئلہ 16 دسمبر کو اپنی والدہ اور چار بہن بھائیوں سمیت کووڈ مثبت آنے کے بعد سے شروع ہوا۔

بچہ سردی جیسی علامات میں مبتلا ہوا اور اس نے علیحدگی کا عرصہ گھر پر کمپیوٹر گیمز کھیل کر گزارا۔

لیکن 22 دسمبر کو جب اس کے کووڈ کا نتیجہ دو بار منفی آیا، تب اس کی بائی آنکھ میں تکلیف ہونا شروع ہوئی۔

اینجلا کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ یہ سات دن تک لگا تار کمپیوٹر کھیلنے کی وجہ سے ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن کسمس کی شام تک یہ بالکل بھی اچھا نہیں تھا۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا اور باکسنگ ڈے(کرسمس کے بعد والا دن) تک اینٹی بائیوٹک ڈرپ پر رکھا گیا۔

Advertisement

والدہ نے مزید کہا کہ ان (ڈاکٹروں) کا کہنا تھا کہ اگر یہ آنکھ میں زیادہ آگے تک گیا تو اس سے بینائی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ وائرس کا ایک الرجک ری ایکشن ہے جو بچوں کو متاثر کرتا ہے۔

زیک کو اسپتال سے باکسنگ ڈے پر آنکھ کا ٹیسٹ کرکے یہ یقین دہانی کرنے کے بعد کہ ان کی بینائی بالکل ٹھیک ہے، اُسے ڈس چارج کر دیا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version