Advertisement

اسپین کا کرسمس کے موقع پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

اسپین میں کرسمس کے موقع پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے صوبہ کاتالونیا کی حکومت کی ترجمان پاتریسیا پلاجا نے کہا ہے کہ صوبہ کاتالونیا میں کرسمس کے موقع پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے اور رات کے وقت کرفیو کو ختم کر دیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لیکن نائٹ لائف یعنی نائٹ کلبوں اور ڈسکو کلبوں پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ ریسٹورنٹس، جم اور تقریبات میں 10 افراد سے زائد گروپس پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، اسی طرح ماسک پہننا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپین کورونا وائرس کو نارمل فلو کےطور پر تسلیم کرنے والا دنیا کا  پہلا ملک بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسپین میں نئے سال کی آمد پر کرفیو نافذ

Advertisement

وزیر صحت کیرولینا ڈاریاس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس  کی دوبارہ  درجہ  بندی کرنا ضروری ہے اس لیے یورپین سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن نئی حکمت عملی کا مطالعہ کرے۔

کیرولیناڈاریاس نے بتایا کہ اسپین ویکسین کی زیادہ  شرح والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، اسپین کی 90 فیصد آبادی کو ویکسین  لگائی جاچکی ہے جس کی وجہ سے ہاسپٹلز میں کوویڈ مریضوں کا دباؤ کم ہو گیا  ہے۔

وزیر اعظم پیدرو سانچیز کا کہنا تھا کہ اسپین میں 86 فیصد لوگوں کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جا چکی ہے، 80 فیصد سے زائد افراد ڈبل ڈوز ویکسینیٹڈ ہیں جبکہ 40 فیصد لوگوں کو بوسٹر بھی لگائے جا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Next Article
Exit mobile version