Advertisement

اسلام کا یقیناً جرمنی سے تعلق ہے، جرمن وزیر داخلہ

جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کہا ہے کہ اسلام کا یقیناً جرمنی سے تعلق ہے۔

جرمن روزنامے سیوڈٹشے زیتنگ کو جاری کردہ بیان میں وزیر داخلہ نینسی نے کہا ہے کہ مہاجرین کو قبول کرنے والے ملک ہونے کی وجہ سے جرمنی میں لیبر پاور کی نقل مکانی کے طریقوں کو آسان بنانا ضروری ہے۔

وزیر داخلہ نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ بلاشبہ اسلام کا جرمنی سے تعلق ہے اور سالوں سے جرمنی کی ثقافتی زندگی کا ایک حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہاجر قبول کرنے والے ملک کی حیثیت سے مہاجرین کے ساتھ ہم آہنگی کے خواہش مند ہیں۔ ہم ایسے انسانوں کو قبول کرنا چاہتے ہیں جو جرمن شہریت لینا چاہتے ہوں۔

جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر کا مزید کہنا ہے کہ جرمنی سے واپس لوٹنے والوں اور رضاکارانہ واپسی کے خواہش مند افراد کی واپسی میں بھی تیزی لانا چاہتے ہیں۔ اب ہم انسانوں کے سمندر برد ہونے کا مزید تماشا نہیں دیکھ سکتے، ہم نقل مکانی کے قانونی راستے تشکیل دیں گے۔

Advertisement

مہاجرین کوٹے پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کہا ہے کہ لیبر پاور مارکیٹ کے لیے بھی جرمنی کو بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرنے والے تارکینِ وطن کی ضرورت ہے۔ ہم نے انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کے لیے عملی پلان تیار کیا ہے جس کی مدد سے متعصب افراد کو سرکاری ملازمتوں سے زیادہ تیزی سے نکالا جا سکے گا۔

جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر کے اسلام سے متعلق بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ نئی جرمن حکومت جس کے چانسلر اولاف شولز ہیں، گزشتہ حکومت سے بالکل مختلف سوچ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ جرمن حکومت کا مؤقف تھا کہ اِسلام کا تعلق جرمنی سے نہیں ہے۔ سابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے وزیر داخلہ ہارسٹ سیہوفر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام کا تعلق جرمنی سے نہیں، جرمنی کو عیسائیت نے تشکیل دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version