Advertisement

گزشتہ 4 ماہ کے دوران 8 لاکھ افغانیوں نے ایران میں پناہ لی

ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران افغانستان سے 8 لاکھ مہاجرین اس کے ہاں پناہ لے چکے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نارویجن ہم منصب اینیکن ہوٹفیلٹ کے ساتھ افغانستان اور یمن میں انسانی بحران اور جوہری مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ موسمِ سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی ایران میں داخل ہونے والے افغان تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا اور تقریباً 5 ہزار افغانی روزانہ ایرانی سرحد پر آتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مزید بتایا کہ پچھلے 4 ماہ میں 8 لاکھ تارکین وطن افغانستان سے ایران آ چکے ہیں اور ایرانی حکومت کی جانب سے اپنا گھر بار چھوڑ کر آنے والے افغان مہاجرین کو امداد کی ترسیل کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے کہا کہ ہم ناروے سے زمینی اور ہوائی راستے سے موصول ہونے والی امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے میں عمومی رجحان مثبت ہے۔ اگر دیگر فریق یعنی روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں کی مکمل طور پر پاسداری کرتے ہیں تو ایران بھی اس پر عمل درآمد کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی نیک نیتی کو نہ صرف الفاظ سے بلکہ عمل سے بھی ظاہر کریں، پابندیوں کو ہٹا کر اسے جوہری معاہدے میں بدل دیا جائے۔

ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ہوٹفیلٹ نے کہا کہ وہ جنوری میں دارالحکومت اوسلو میں افغانستان اور یمن میں انسانی بحران پر ایک اجلاس منعقد کریں گی جس میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version