Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 3 بے قصور نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی جاری ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے ہیں۔

Advertisement

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چاڈورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے چند گام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر  تلاشی کی آڑ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

بھارتی فوج کا دعویٰ تھا کہ تینوں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں زندگی کی بازی ہارے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ جام شہادت نوش کرنے والے تینوں نوجوان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے مسلح جد و جہد میں مصروف تھے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشہ دنوں ہی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری عوام نے یوم حق خود ارادیت کا دن منایا جبکہ اس موقع پر سری نگر کی سڑکوں پر خصوصی پمفلٹ بھی چسپاں کئے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version