Advertisement

جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا اور خود غرض شخص قرار دے دیا

امریکا میں پارلیمنٹ پر حملے کو ایک سال مکمل ہوگئے جس موقع پر صدر جوبائیڈن نے پیغام جاری کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا پارلیمنٹ پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر کہنا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے اور خود غرض شخص ہیں جنہیں اپنی ہار قبول نہیں ہوئی۔

Advertisement

صدر جوبائیڈن نے امریکا میں جمہوریت کے دفاع کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات سے متعلق جھوٹ کا جال بچھایا، انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ طاقت کو اصول پر اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ملک کے مفاد سے زیادہ ذاتی مفاد کو اہمیت دیتے ہیں۔ میں کسی کو بھی جمہوریت کے گلے پر خنجر نہیں رکھنے دوں گا جبکہ اس موقع پر پارلیمنٹ پر حملے میں مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی تھی۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی موقف سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے آج میرا نام صرف امریکا کو مزید تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیاسی تھیٹر صرف اس حقیقت کے لیے خلفشار ہے کہ جوبائیڈن مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف ہے کہ 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں انہیں فراڈ کے ذریعے شکست ہوئی ہے جبکہ ان کے موقف پر کئی ری پبلکن اب بھی یقین رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کردیا تھا جس کی حمایت ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کی تھی۔

Advertisement

اس حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کیپیٹل ہل پر حملے کی حمایت کرنے پر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version