Advertisement

ترکی میں مہنگائی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

مالی بحران سے گھرے برادر ملک ترکی میں مہنگائی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ترکی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں دسمبر کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 2020 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں صرف دسمبر میں مہنگائی کی شرح نومبر کے مقابلے میں 21 فیصد سے زائد رہی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ترکی نے اپنا نام تبدیل کرلیا

ترک سرکاری حکام کے مطابق ملک میں مہنگائی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، اس سے قبل اس قدر افراط زر دسمبر 2002 میں دیکھی گئی تھی۔

Advertisement

ترکی کو اس وقت اپنی حالیہ تاریخ کے سخت ترین مالی بحران کا سامنا ہے، حالیہ دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترک کرنسی لیرا کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

2020 کے دوران ترکی کی کرنسی کی قدر میں 45 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی ماہرین ترکی میں افراط زر کی وجہ شرح سود میں کمی کو قرار دیتے ہیں جب کہ رجب طیب اردوان کا موقف ہے کہ سود کی وجہ سے امیر مزید امیر اور غریب غریب تر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 2002 میں ترکی شدید مالی بحران کا شکار تھا، اسے یورپ کا مرد بیمار کہا جاتا تھا لیکن رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز  قیادت نے ترکی کو چند ہی برسوں میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل کرا دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version