Advertisement

امارات نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بناتے ہوئے 80 باغی ہلاک کردیے

متحدہ عرب امارات نے یمن کےحوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بناتے ہوئے 80 باغی ہلاک کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرب فوجی اتحاد نے 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر  25 ٹارگٹڈ حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حوثی باغیوں کی 11 فوجی گاڑیوں اور 80 سے زائد باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضا میں تباہ کیے جانے والے میزائل کا ملبہ غیرآباد والے علاقے میں گرا جس کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ میں عرب اتحادی افواج برائے یمن کا صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 24 ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 70 حوثی باغیوں کے مارے جانا کا دعوی کیا گیا تھا۔

ایک بیان میں عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے یمن کے صوبے صعدہ میں واقع جیل پر ہونے والے حملے پر حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ پر حملہ کیا گیا وہ حوثی باغیوں کا خاص کیمپ تھا اور قانونی حیثیت کا حامل فوجی ہدف تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یمن، عرب عسکری اتحاد کی کارروائی، 70 حوثی باغی ہلاک، 16 فوجی گاڑیاں تباہ

دوسری جانب اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 300 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں یمن میں لڑائی کے دوران حوثی باغیوں کے 2 ہزار جنگجو بچے ہلاک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کی سرکاری حکومت اور سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج سے لڑنے کے لیے 10 سے 17 سال کے لڑکوں کو بھرتی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے اسکولوں اور مساجد کے بچوں کو بھرتی کے لیے استعمال کیا ہے  جبکہ ان بچوں میں 7 سال تک کے بچوں کو ہتھیاروں کی صفائی اور راکٹ حملوں سے بچنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔

اس رپورٹ کو تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک ہزار 406 ایسے بچوں کے ناموں کی فہرست موجود ہے جو 2020 میں حوثی باغیوں کی جانب سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق ان بچوں میں زیادہ تر کی ہلاکتیں امران، دھامر، حجاح، حدیدہ، اب، صعدہ اور صنعا کے محاذ پر ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version