Advertisement

اگلے 2 ماہ میں نصف سے زائد یورپ اومیکرون میں مبتلا ہوگا، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے اگلے دو ماہ میں یورپ کی نصف سے زائد آبادی کا اومیکرون سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اگر یورپ میں کورونا وبا موجودہ شرح سے جاری رہتی ہے تو براعظم یورپ کی نصف سے زیادہ آبادی اگلے دو مہینوں میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہو سکتی ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے یورپی آفس کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ نے خبردار کیا کہ اومیکرون ویریئنٹ یورپی خطے میں مغرب سے مشرق تک متاثر کرنے والی نئی لہر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپی آفس کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ اِیولُوایشن (آئی ایچ ایم ای) کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 6 سے 8 ماہ میں یورپ کی نصف سے زیادہ آبادی اومیکرون سے متاثر ہوجائے گی۔

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کا یورپی خطہ وسطی ایشیا سمیت 53 ممالک اور علاقوں پر مشتمل ہے اور عالمی ادارہ صحت کے یورپی آفس ڈائریکٹر ہانس کلوگ کے مطابق اِن میں سے 50 ممالک میں اومیکرون کے تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 10 جنوری تک اِن میں سے 26 ممالک نے رپورٹ کیا ہے کہ اُن کی آبادی کے ایک فیصد سے زائد افراد ہر ہفتے کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

2022ء کے پہلے ہفتے میں ہی یورپ میں کورونا وائرس کے سات ملین کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ہانس کلوگ نے کہا کہ اومیکرون وائرس منتقلی کی بے نظیر شرح کا مطلب ہے کہ اِن ممالک میں مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے تاہم شرحِ اموات میں اب بھی استحکام پایا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت یورپی آفس کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ کا کہنا تھا کہ اومیکرون وائرس انتہائی تیزی سے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتا ہے چاہے وہ ویکسین شدہ ہو یا وائرس سے حال ہی میں صحتیاب کیوں نہ ہوا ہو۔

Advertisement

اُنہوں نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن کی زیادہ سے زیادہ افراد تک رسائی کو ممکن بنائیں کیونکہ صرف منظور شدہ ویکسینز ہی کورونا بشمول اومیکرون ویریئنٹ سے ہونے والی اموات کے خلاف مؤثر حفاظت فراہم کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version