Advertisement

یو اے ای کے وزیر اعظم کو ایک ہزار ذہین لوگوں کی تلاش

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ہزار ذہین لوگوں کی تلاش کا مشن شروع کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے اقتدار سنبھالنے کی 16ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف شعبوں میں ماہر ترین ایک ہزار عربی لوگوں کو تلاش کیا جائے گا ۔

یو اے ای کے نائب صدر و وزیر اعظم نے کہا کہ ’مستقبل کا میوزیم‘ ان باصلاحیت افراد کے لیے ایک مرکز کا کام کرے گا جو کہ جلد ہی کھل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ہم نے سائنس کے میدان میں ’مستقبل کے میوزیم‘ کے طور پر ایک بین الاقوامی کامیابی حاصل کرلی ہے، یہ نئی عرب تحریک کے فکری اور انتظامی مرکز کا کام کرے گا۔

اماراتی وزیر اعظم نے کہا کہ ذاتی طور پر مجھے یقین ہے کہ سائنس، اسکالرز اور نئے آڈیاز کے حامل لوگ بہتر تبدیلی لا سکتے ہیں۔

Advertisement

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ’ڈی ایچ100 ملین پروجیکٹ‘ اگلے پانچ سالوں میں طبیعیات، ریاضی، پروگرامنگ سائنس، تحقیق اور معاشیات کے شعبوں میں ایک ہزار ذہین ترین لوگوں کی تلاش کرے گا۔

دبئی کے حکمران کا مزید کہنا ہے کہ ان ذہین لوگوں کو عالمی دانشوروں، محققین اور کمپنیوں کے ساتھ جڑنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ اپنے خیالات کو فروغ دے سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تہذیبیں اپنے حقیقی بنانے والوں کی تلاش سے ترقی کرتی ہیں۔ جو قوم اپنے علماء اور مفکرین کی قدر کرتی ہے اور انہیں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے وہ ہی ترقی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد کو دبئی کے حکمران کا عہدہ سنبھالے آج 16 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version