Advertisement

سعودی عرب میں سال کے سرد ترین ہفتے کا آغاز

سعودی ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں سال کا سرد ترین ہفتہ شروع ہوچکا ہے جس کا بلند ترین نکتہ جمعہ اور ہفتے کے روز دیکھا جائے گا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک کئی سعودی شہروں میں درجہ حرارت نکتہ انجماد تک پہنچ جائے گا۔

ماہرین نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض، مشرقی اور شمالی علاقے سردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

مذکورہ علاقوں میں کمی بیشی کے ساتھ جمعرات کو درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا مگر جمعہ کے دن ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہفتے کو منفی تک گر جائے گا۔

دوسری طرف طقس العرب ویب سائٹ  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی فضاؤں میں دو مختلف سرد لہروں کا ملاپ ہونے جا رہا ہے۔ ایک سرد لہر یورپ سے جبکہ دوسری سرد لہر جنوب مشرق سے آرہی ہے اور ان دونوں کا ملاپ ہفتے کے اختتام پر ہوگا۔

طقس العرب نے کہا ہے کہ دو سرد لہروں کے ملنے سے شمالی علاقے خصوصی طور پر متاثر ہوں گے جبکہ یہ لہر دارالحکومت ریاض اور وسطی علاقوں سمیت مشرقی علاقوں اور مدینہ منورہ تک پھیل جائے گی۔

مذکورہ عرصے کے دوران ایسے علاقوں میں ژالہ باری ہوگی جہاں عام طور پر نہیں ہوتی جبکہ شمالی علاقوں میں زیادہ برفباری ہوگی۔

Advertisement

سعودی محکمہ موسمیات نے آنے والے 48 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طریف میں کل رات منفی دو درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رواں ہفتے کے اختتام تک یہ منفی 7 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement

ادھر تبوک سمیت شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں کل رات اور آج صبح متعدد علاقوں میں بارش بھی ہوئی۔

مدینہ منورہ میں کل رات اور آج صبح دھند چھائی رہی جبکہ کھلے مقامات میں حدِ نگاہ انتہائی متاثر ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version