Advertisement

دبئی میں شمسی توانائی سے ڈھائی لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی کا منصوبہ

دبئی میں گرین انرجی کے ایک حالیہ منصوبے کے تحت شمسی توانائی کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی الیکٹریسٹی اور واٹر سپلائی اتھارٹی کی جانب سے یہ منصوبہ محمد بن راشد آل مکتوم سولر پارک سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر شروع کیا گیا ہے۔

عرب امارات کی نیوز ویب سائٹ نیشنل نیوز کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے 900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

سولر سسٹم لگانے کے پانچویں مرحلے کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس میں لگے ہوئے 25 لاکھ فوٹو وولٹائک سیلز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ روشنی جمع کی جا سکے گی۔

Advertisement

شمسی توانائی کا یہ منصوبہ دبئی کلین انرجی اسٹریٹجی 2050ء سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی شعا انرجی کے سربراہ عمر الحسن کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی پیداوار میں 11 لاکھ ٹن سے زیادہ کمی آئے گی۔

اس منصوبے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے میں امریکی کمپنی نیکسٹ ٹریکر سے بھی مدد لی گئی ہے۔

شمسی توانائی اور گرین انرجی کے سلسلے کا دوسرا منصوبہ دسمبر 2022ء میں شروع کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version