Advertisement

شمالی یورپ میں طوفان ’’مَلِک‘‘ نے تباہی مچا دی، متعدد ہلاکتیں

جرمنی میں ’’نادیہ‘‘ جبکہ دیگر ممالک میں ’’مَلِک‘‘ کا نام پانے والا یہ طوفان گزشتہ روز یورپ کے شمالی حصوں سے ٹکرایا ہے۔ تیز ہواؤں کے سبب ساحلی علاقوں میں سیلابی ریلے آئے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا۔

طوفانی ہواؤں نے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ڈنمارک، جرمنی، پولینڈ اور جمہوریہ چیک میں تباہی مچا دی ہے۔ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے پُلوں کو بند کر دیا گیا ہے، ٹرین سروس معطل کر دی گئی جبکہ ساحلی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے سبب فیریز کو لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔

بحیرہ شمالی اور بحیرہ بالٹک کے ساحلی علاقوں میں ہفتے کے روز سے طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی تھیں۔

Advertisement

اتوار کے روز جب یہ طوفان مشرق کی جانب بڑھنا شروع ہوا تو جرمن دارالحکومت برلن کے فائر ڈپارٹمنٹ نے ایمرجنسی نافذ کر دی اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ جہاں کہیں بھی ہیں گھروں کے اندر ہی رہیں۔

جرمنی کے شمالی شہر بریمن میں فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق شہر بھر میں کئی مقامات پر درخت گرنے کے واقعات پیش آئے۔

ہفتے کو جرمن ریاست برانڈنبرگ کے شہر بیلیٹز میں تیز ہوا کے سبب ایک انتخابی پوسٹر اُکھڑ کر ایک شخص کو لگا جس سے وہ ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا۔

جرمن ریاست شلیسوگ ہولشٹائن میں درخت گرنے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

Advertisement

اسکاٹ لینڈ میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔ آبردین کے علاقے میں ایک 60 سالہ خاتون درخت گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔

وسطی برطانیہ میں ایک 9 سالہ لڑکا بھی درخت گرنے سے ہلاک اور ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ برطانیہ بھر میں بجلی کے تار ٹوٹنے سے تقریباً 130,000 گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

پولینڈ میں بحیرہ بالٹک کے کنارے پر واقعے علاقے ویخیروو میں بھی درخت گرنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ملک بھر میں 680,000 افراد بجلی سے محروم ہوئے۔

جمہوریہ چیک کے ایک صنعتی علاقے میں دیوار گرنے سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اسی طرح ڈنمارک میں بھی تیز ہواؤں کے سبب گرنے والی دیوار سے 78 سالہ خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں۔

Advertisement

ڈنمارک کو سوئیڈن سے ملانے والے ٹریفک اور ریلوے کے مشترکہ پُل اوریزون اور اِس سے مُنسلک دیگر پلوں کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version