Advertisement

امریکی صدر کا فائزر کی تھیراپی گولیوں کی خریداری دگنی کرنے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے فائزر کی تھیراپی گولیوں کی خریداری دگنی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کورونا کے بدترین اثرات سے بچنے کے لیے کورونا کے علاج کی گولیوں کا اسٹاک 10ملین سے بڑھا کر 20ملین کیا جائے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے ہی تھیراپی گولیوں کےلیے دنیا کا سب سے بڑاآڈر دے رکھا ہے، اب کورونا کے علاج کی گولیوں کا اسٹاک دگنا کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں کوویڈ 19 سے اسپتال میں داخل ہونے اور اموات کو کم کرنے والی ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی

امریکہ میں نئے ویرئینٹ اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق پیر کے روز امریکہ میں 1080211 افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی جو پوری دنیا سے زیادہ ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ کے شہری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version