Advertisement

ترکی کی سیاحتی صنعت کو نئے سال میں سیاحوں کی آمد سے سہارا

ترکی میں تعطیلات گزارنے کا منصوبہ بنانے والے غیر ملکی سیاحوں کے بہتر حفاظتی اقدامات نے سیاحت کے پیشے سے مُنسلک افراد کے لیے 2022ء میں امید کی نئی کرن روشن کردی ہے۔

ترک ہوٹلیئرز فیڈریشن کے مطابق گزشتہ برس سیاحت انڈسٹری کے لیے 2020ء کے مقابلے میں بہت بہتر رہا ہے۔

ترک ہوٹلیئرز فیڈریشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکی نے گزشتہ سال 29 ملین غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کی جبکہ انطالیہ، جسے سیاحت میں ’’شوکیس‘‘ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، نے 9 لاکھ 94 ہزار غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کی۔

موسمِ سرما میں ساحلی علاقوں کی سرگرمیاں سکی اور گرم پانی کے چشموں کی جانب منتقل ہو جاتی ہیں۔ ساحلی علاقوں میں کنونشن، میٹنگز اور کھیلوں کی سیاحت جیسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Advertisement

ترک ہوٹلیئرز فیڈریشن کے مطابق 2019ء میں تقریباً 16 ملین سیاحوں نے انطالیہ کا دورہ کیا تھا جبکہ سیاحتی صنعت 2019ء کے مقابلے میں 2021ء میں زیادہ بہتر رہی ہے۔

ترک ہوٹلیئرز فیڈریشن کے مطابق 2022ء کے لیے توقعات بہت زیادہ ہیں، بکنگ کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ 2019ء کے اعداد و شمار جیسے اہداف کو آسانی سے حاصل کرلیا جائے گا۔

ترک ہوٹلیئرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ترکی میں سیاحت کی بکنگ دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے اور 2022ء میں بھی اِسے یہ فائدہ حاصل رہے گا۔

ٹریول ایجنٹس اورٹریول آپریٹرز ترک ہوٹلیئرز فیڈریشن کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں کیونکہ برطانیہ، جرمنی، پولینڈ، روس، یوکرائن اور چیکیا سے اگلے سیاحتی سیزن کے بارے میں اچھی خبریں آنے کی امید کافی روشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version