سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے ایک بے گناہ کی جان لے لی

مصر میں سوشل میڈیا پر ایک جانب احتیاط نہ برتنے اور دوسری جانب اِس کے غلط استعمال نے ایک بے گناہ کی جان لے لی۔
سترہ سالہ لڑکی بسنت خالد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تصاویر اور وڈیوز پوسٹ کی ہوئی تھیں جنہیں ایک بلیک میلر نے فوٹو شاپ کے ذریعے نا زیبا شکل میں تبدیل کر دیا اور پھر لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
مقامی پولیس کے مطابق مغربی گورنریٹ کی یونیورسٹی طالبہ بسنت خالد نے زرعی کیڑے مار دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر اُس کے خاندان کے افراد نے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں اُس نے دو روز بعد دم توڑ دیا۔
متاثرہ لڑکی کی بہن کے تفتیش کاروں کو دیے گئے بیان کے مطابق ایک بلیک میلر اُس کی بہن کو ناجائز تعلقات کے لیے دباؤ ڈالنے کے مقصد کے تحت نا زیبا جعلی تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے بیلک میل کر رہا تھا۔
لڑکی کی بہن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ آُس کی بہن نے انتہائی قدم اٹھانے سے قبل گھر والوں کے نام ایک خط میں اِس بات کا اعتراف کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اُس کی تصاویر اور وڈیوز کو ایک شخص کی جانب سے مجرمانہ طور پر غلط استعمال کرکے بلیک میل کیا جا رہا تھا جس پر وہ شدید صدمے کی حالت میں تھی۔
متاثرہ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے گھر والوں سے معافی کی درخواست بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News