مودی سرکار خطرے میں، 4 روز میں 3 وزراء نے استعفیٰ دے دیا

چار روز میں تین وزراء کے استعفوں نے مودی سرکار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش (یوپی) کے تیسرے وزیر نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
اتر پردیش کابینہ کے ایک وزیر دھرم سنگھ سینی نے وزراء کی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سوامی پرساد موریہ اور دارا سنگھ چوہان کے بعد وہ استعفیٰ دینے والے تیسرے وزیر ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے استعفے میں سینی نے وہی الزام لگایا ہے جو مودی حکومت کے خلاف دوسرے قانون سازوں نے لگایا تھا۔
سینی نے کہا کہ وہ دلتوں، پسماندہ لوگوں، کسانوں، بے روزگار نوجوانوں اور چھوٹے تاجروں کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیئے: زہر اُگلتی زبان سے ہوا خود مودی کا نقصان، ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے
دھرم سنگھ سینی کے ساتھ بی جے پی کے دو اسمبلی ممبران نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے ۔
مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں اور متعصبانہ رویے کے باعث اب تک 3 وزراءسمیت 9 ارکان اسمبلی استعفیٰ دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 میں سے 8 ارکان اسمبلی کے سماج وادی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کے مستعفی اراکین نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کرنے اور اُنہیں نظرانداز کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News