Advertisement

مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی کا آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو سلام

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ سری نگر میں ہمارے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے ظالم بھارتی انتظامیہ نے بھرپور کوشش کی ہے۔

Advertisement

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود بھی پی ڈی پی اور این سی کے کارکنان آرٹیکل 370 کی غیر قانونی تنسیخ کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آج سری نگر میں سڑکوں پر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میں ان کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتی ہوں۔

Advertisement

انہوں نے نے کہا کہ بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کو پورے ملک میں ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا ترانہ بجایا لیکن جب جموں و کشمیر کے لوگ اس کی بے اختیاری کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو وہ عدم برداشت کا شکار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج کو منظم کرنے کی کوشش کرنے پر ہمیں 15ویں بار گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ سری نگر میں بھارت کا آج جہموریت کا جنازہ نکلا ہے یہ کونسی جہموریت ہے یہاں تو جہموریت کا جنازہ نکلا ہے، ہم چاہتے ہیں پینتتس اے تین سو ستر واپس آئے اور مسئلہ کشمیر حل ہو۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے مررہے ہیں اور ہمارے بچوں کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے کشمیری قوم کا نقصان ہورہا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے 210 نوجوانوں کو شہید کیا ہے جس میں 5 خواتین اور 5 کم عمر بچے بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version