Advertisement

فرانس میں گوگل اور فیس بُک پر 200 ملین یورو سے زائد جرمانہ عائد

فرانس کے قومی کمیشن انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ فریڈم نے انٹرنیٹ کی معروف کمپنیوں گوگل اور فیس بُک پر کُوکیز کے حوالے سے بھاری جرمانے عائد کر دیے۔

فرانسیسی ادارے نیشنل کمیشن فار انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ فریڈم نے آن لائن کُوکیز کے غلط استعمال پر گوگل اور فیس بُک پر یہ جرمانے عائد کیے ہیں۔

سی این آئی ایل نے آج انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو 150 ملین یورو ہرجانہ کیا ہے جبکہ 2020ء میں بھی اِسی وجہ سے گوگل پر 100 ملین یورو کا ہرجانہ عائد کیا گیا تھا۔ گوگل کے پاس یو ٹیوب کی ملکیت بھی ہے۔

دوسری جانب فیس بک پر 60 ملین یورو کا ہرجانہ عائد کیا گیا ہے۔

ان دونوں اداروں کو تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین کا وضع کردہ آن لائن کوکیز کے استعمال کا طریقہ اختیار کریں بصورت دیگر انہیں یومیہ ایک لاکھ یورو کا ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

Advertisement

کُوکیز ایسے پروگرام ہوتے ہیں جو ویب سائٹ صارف کے سسٹم پر کاپی کرتی ہے اور اس کی بنیاد پر نہ صرف صارف کی آن لائن ایکٹیویٹی پر نظر رکھی جا سکتی ہے بلکہ صارف کو طے شدہ اشتہارات بھی دکھائے جاتے ہیں۔

فیس بک، یو ٹیوب اور گوگل عوام کو اس بات کا انتخاب نہیں دیتے کہ وہ آن لائن کُوکیز کو رَد کرسکیں بلکہ انہیں ہر حال میں اِنہیں قبول کرنا پڑتا ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گوگل نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ فرانسیسی کمیشن کے ہدایات کے مطابق کوکیز کا آپشن منتخب کرنے کا طریقہ کار تبدیل کردے گا۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی توقعات کے مطابق نئی تبدیلیاں کی جائیں گی اور وہ سی این آئی ایل کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

یورپی یونین میں صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے موجود قوانین کے مطابق انٹرنیٹ سے وابستہ ادارے اپنے صارفین کو ان کوکیز کے بارے میں مکمل آگاہی دینے کے پابند ہیں اور اِس کے استعمال کے لیے صارف کی اجازت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version