Advertisement

پاکستان سے معاملات سفارتی سطح پر حل کیے جائیں گے، افغان طالبان

کابل: افغان طالبان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان پڑوسی ممالک کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

افغان طالبان کے وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سماجی رابطے کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ امارات اسلامیہ افغانستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

Advertisement

عبدالقہار بلخی کا کہنا تھا کہ امارات اسلامیہ افغانستان مسائل کو باہمی اتفاق اور بات چیت اور اچھے پڑوسی ممالک رویے سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے جبکہ ان معاملات کو سفارتی سطح پر حل کیا جائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہمارے ہیلی کاپٹر واپس کرو، افغان طالبان کا پڑوسی ممالک سے مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں میں پاک افغان سرحد میں ڈیورنڈ لائن کے قریب کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس بات کی ضرروت محسوس ہوئی ہے کہ دونوں ممالک کے حکام اس مسئلے کو ایڈریس کریں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کی جانب سے ڈیورنڈ لائن پر لگائی گئی حفاظتی باڑ کو طالبان جنگجوؤں کی جانب سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔

خاردار باڑ اکھاڑنے کا پہلا واقعہ 19 دسمبر کو پیش آیا تھا جب طالبان جنگجوؤں کی جانب سے پاک افواج کو صوبے ننگر ہار کے ساتھ سرحدی باڑ لگانے سے روک دیا تھا جبکہ دوسرا واقعہ 30 دسمبر کو بلوچستان سے ملحق سرحد پر پیش آیا تھا۔

Advertisement

اس حوالے سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے خاردار باڑ اکھاڑنے کے معاملے پر خاموش نہیں ہیں بلکہ سفارتی سطح پر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاک افغان سرحد پر پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ ہیں، کچھ شرپسند عناصر اس معاملے کو ہوا دینا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version