Advertisement

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے دو نئے علاجوں کی منظوری دے دی

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے دو نئے علاجوں کی منظوری دے دی

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی  شدت اور اموات کو روکنے کے لیے ویکسین کے ساتھ ساتھ کچھ آلات کا اضافہ کرتے ہوئے دو نئے علاجوں کی منظوری دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز پوری دنیا میں سامنے آںے کے بعد دو نئے علاجوں کی منظوری جمعہ کو دی ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کورونا وائرس کے معمولی نوعیت کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہونے ہونے والے مریضوں اور قوت مدافعت کی کمی سمیت عمر رسیدہ یا ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کے لیے مصنوعی اینٹی باڈیز ٹریٹمنٹ سوتروویمیب کی سفارش کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے والے خطرے سے دوچار افراد کے لیے سوتروویمیب کے فوائد غیر معمولی ہیں تاہم کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خلاف اس کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ماہرین نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوڑوں کے درد میں استعمال ہونے والی دوائی باریسیٹینیب کا کورٹیکوسٹیرائیڈر کے ساتھ استعمال کورونا سے شدید متاثر مریضوں کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق اس دوائی کا استعمال زندگیوں کو بچانے کی شرح میں بہتری سمیت وینٹی لیٹر کی ضرورت میں کمی لائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے 3 علاجوں کی منظوری دی تھی جس میں پہلا علاج کورٹیکوسٹیرائیڈز ہے جو کورانا وائرس شدید متاثرہ مریضوں میں سوزش جیسی شکایت کا ازالہ کرتی ہیں۔

جبکہ دیگر علاجوں میں ٹوسیلائیزیومیب اور ساریلیومیب ہیں جبکہ یہ دوائیاں وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کے حد سے زیادہ اور خطرناک ردعمل کو کنٹرول کرتی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے تک یورپ کی نصف آبادی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version