Advertisement

ایک اور پاکستانی سعودی شہریوں کا ہیرو بن گیا

پاکستانی شہری سلیم نے قصیم ریجن کے مقام شعیب الملقا پر گاڑی سمیت سیلاب میں پھنس جانے والے سعودی شہری کو اپنی جان کی بازی لگا کر بچا لیا اور اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کی گاڑی طوفانی لہروں میں پھنس گئی تھی۔ مقامی شہری نے مدد کے لیے آواز لگائی جس پر پاکستانی نوجوان سلیم جان کی پروا کیے بغیر سیلاب میں پھنسی گاڑی کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچا اور گاڑی کو سیلابی ریلے میں بہنے سے پہلے ہی اُسے محفوظ جگہ پر منتقل کردیا۔

متعب نجا المطیری نامی شہری نے بتایا کہ ایک ہم وطن کی گاڑی کا اگلا حصہ شعیب الملقا کے قریب گھاٹی میں چلا گیا جہاں سے سیلابی ریلا گزر رہا تھا۔ ڈرائیور کو گھاٹی عبور کرنے سے روک ہی رہا تھا کہ اچانک وہ ایک کھڈ میں گر گیا اور سیلاب نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

المطیری کے مطابق اُس نے اپنے پاکستانی مکفول سے کہا کہ اگر ہو سکے تو اُسے بچانے کی کوشش کرو۔ وہ جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تیزی سے گھاٹی کی طرف پہنچا اور گاڑی اور اس کے سعودی مالک کو بچالیا۔

Advertisement

سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی شہری سلیم کی بہادری کا واقعہ ایک بار پھر سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سلیم نے 2009ء میں جدہ کے سیلاب میں سعودی شہریوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان فرمان خان کی یاد تازہ کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version