Advertisement

مالی امداد نہ ملی تو افغان عوام قحط کا شکار ہوسکتے ہیں، اقوامِ متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی قوتوں نے مالی امداد نہ کی تو افغانستان میں لوگ بھوک و افلاس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔

اقوام متحدہ نے افغانستان میں 2022ء میں بھوک و افلاس اور صحت عامہ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے 5 ارب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔

اقوام متحدہ نے تاریخ میں پہلی بار کسی ایک ملک کے لیے 5 ارب ڈالر کی خطیر رقم کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں لاکھوں بچے اسکول جانے سے محروم ہیں اور کسان خشک سالی سے شدید متاثر ہیں۔

Advertisement

یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 23 ملین افراد کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔ امدادی ایجنسیوں کے مطابق اگر افغانستان کو فوری امداد مہیا نہ کی گئی تو پانچ سال سے کم عمر 10 لاکھ بچے شدید بھوک کا شکار ہو جائیں گے۔

دوسری جانب افغانسستان بھر میں طبی سہولیات پہنچانے کی بھی فوری ضرورت ہے۔

انسانی المیے کے شکار افغانستان میں شہری گزر بسر کے لیے اپنی بچیوں کی شادیاں پیسوں کے عوض کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دہائیوں سے جنگ کے متاثرین افغان عوام کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ دیگر ممالک میں پناہ لینے والے لاکھوں افغانوں کی مدد کے لیے مزید 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم افغانستان میں دو کروڑ 20 لاکھ افراد جبکہ پانچ  ہمسایہ ممالک میں 57 لاکھ سے زائد پناہ لینے والے افغانوں کی ہنگامی امداد پر خرچ ہوں گے۔

طالبان کے گزشتہ سال اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک شدید مالی مسائل سے دوچار ہے اور غربت، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے لڑ رہا ہے۔

ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ افغانستان میں رواں سال 47 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا سامنا کریں گے جن میں 11 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version