Advertisement

یوکرائن تنازع، مطالبات کا جواب آنے تک روس کا مزید مذاکرات سے انکار

روس نے یوکرائن تنازع کے حل کے لیے جاری مذاکرات کو مغرب کی طرف سے مطالبات کا جواب آنے تک معطل کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا اور نیٹو روس کے یوکرائن پر ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے مزید مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے جنیوا، برسلز اور ویانا میں ہونے والے مذاکرات کشیدگی کو کم کرنے میں ناکام رہے کیونکہ روس کا اصرار ہے کہ سلامتی کی ضمانتوں اور یوکرائن کی نیٹو میں شمولیت پر مستقل پابندی کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جب تک مغرب مناسب جواب نہیں دیتا تب تک مزید مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے اپنی جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اب وہ مطالبات کے جوابات کا انتظار کر رہے ہیں جیسا کہ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے وعدہ کیا گیا تھا، امید کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا نے ان مطالبات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جن میں وارسا معاہدے کے سابق اتحادیوں جیسے پولینڈ اور سابق سویت بالٹک ریاستیں، جنہوں نے سرد جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کرلی ہے، میں اتحادیوں کی تعیناتی پر بندش بھی شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی آج یوکرائنی دارالحکومت کیف پہنچے ہیں جہاں اُنہوں نے اپنے ہم منصب سے تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ اپنے دورے کے دوران برلن بھی جائیں گے جہاں جمعرات کو وہ یورپی اتحادیوں سے بات چیت کریں گے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ اپنے دورے سے قبل اسٹیٹ سیکرٹری انٹونی بلنکن نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  سے بات کرتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع اپنانے پر زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version