Advertisement

سوڈان: فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری، 7 افراد جاں بحق

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں  کے نتیجے میں 7 افراد مارے گئے۔ واقعہ عبوری سویلین حکومت کی بحالی کے لئے امریکی سفارت کاروں کی آمد سے قبل پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ملک میں ہونے والی فوجی بغاوت کے خلاف پیر کے روز دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے فوج مخالف مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہرین جب صدارتی محل کی طرف جا رہے تھے تو سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی۔

 پیر کے روز ہزاروں افراد دارالحکومت کی سڑکوں پر ایک بار پھر نکل آئے۔

سوڈان کی جمہوریت نواز تحریک نے فوجی طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سلامتی کونسل نے امن کو ہر صورت برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 اقوام متحدہ نے اس ماہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ سوڈان کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنے پر غور کررہے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ امریکا مظاہرین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی خبروں سے فکر مند ہیں

 سیکورٹی فورسز کو تشدد ختم کرنے کے لیے آمادہ کرنے کے غرض سے دو امریکی سفارت کار خرطوم جا رہے ہیں۔

فوجی آمر جنرل برہان کا کہنا ہے کہ اقتدار پر فوج کا قبضہ کوئی فوجی بغاوت نہیں ہے اس کے برعکس عمر البشیر کے اقتدار چھوڑنے کے بعد کی عبوری صورت حال کو ”درست” کرنے کی کوشش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version