Advertisement

ایران، خوفناک پرینک وڈیوز بنانے پر 17 افراد گرفتار

پسند کی شادی اغوا کیس

ایرانی پولیس نے یونیورسٹی کے 17 افراد کو خوفناک پرینک وڈیوز عکس بند کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایرانی اخبارات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ پرینک وڈیوز سے اِن افراد کے سوشل میڈیا پر فالوورز میں اضافہ تو ہوا لیکن یہ ایران کی گلیوں میں خوف و ہراس کا باعث بھی بن گئیں۔

ایرانی اخبارات کے مطابق ان پرینک وڈیوز میں فرضی قتل اور خود کشی کے ساتھ ساتھ تہران میٹرو کی سیڑھیوں پر مسافروں کے چہروں پر کیک پھینکنا بھی شامل تھا۔

دارالحکومت تہران کے پولیس چیف جنرل حسین رحیمی نے ایک ایرانی اخبار کو بتایا کہ اُنہوں نے کچھ ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو اپنی خوشی کے لیے تہران کی گلیوں میں خوفناک پرینکس کی عکس بندی کرکے لوگوں کے اعصاب اور امن و عامہ سے کھیل رہے تھے۔ اُن کے مطابق ایسے غیر قانونی کام کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement

تہران میٹرو میں ان پرینکس کی شوٹنگ کرنے والے ایک شخص نے اپنے مقاصد کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اُس نے شہاب اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لوگوں کو خوش کرنا چاہتا تھا اور اپنے انسٹاگرام پیج پر فالوورز کی تعداد بڑھانا چاہتا تھا۔

تاہم تہران کی سائبر پولیس کے سربراہ کرنل داؤد معظمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ذاتی فائدے کے لیے تعلیم یافتہ افراد عوام کو خوفزدہ کریں گے جو کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں۔

سائبر پولیس چیف داؤد معظمی نے کہا کہ انہوں نے یہ پرینک ویڈیوز انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر فالوورز اور اشتہارات حاصل کرنے کے لیے بنائیں۔

گرفتار کیے گئے تمام 17 افراد نے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رکھی  ہے اور وہ اچھی کمپنیوں میں ملازمت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version