متحدہ عرب امارات میں ڈرون پر پابندی، خلاف ورزی پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا

متحدہ عرب امارات میں حال میں ڈرون اڑانے پر لگنے والی پابندی کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ اماراتی درہم یا 27 ہزار 225 ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق آج بروز بدھ امارات کے پبلک پراسیکیویشن نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ ڈرون اڑانے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے علاوہ چھ ماہ سے پانچ سال تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
اماراتی وزارت داخلہ نے ہفتے کو ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ اس نے ڈرونز کے مالکان اور شوقین افراد کے لیے تمام فلائنگ آپریشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔
Flying a drone in violation of the ban issued by competent authorities#law #legal_culture #publicprosecution #safe_society pic.twitter.com/bNd9xU8PS3
Advertisement— النيابة العامة (@UAE_PP) January 26, 2022
اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر کیے گئے اس فیصلے کا مقصد لوگوں کی جان و مال کو بُرے عمل سے بچانا ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حال ہی میں ڈرون کے غلط استعمال کے بعد کیا گیا کیونکہ ڈرون اڑانے والے صرف اِنہی علاقوں تک محدود نہ تھے جو ان کے اجازت ناموں میں درج ہیں بلکہ ایسے علاقوں میں بھی گئے جہاں یہ سرگرمیاں ممنوع ہیں۔
اماراتی وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ایسے ادارے جو تجارتی اشتہارات یا دیگر مقاصد کے لیے ڈرونز استعمال کرتے ہیں اُن کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ سرکاری ادارے سے رجوع کر کے باقاعدہ لائسنس حاصل کریں۔
وہ ادارے جو اپنے تجارتی منصوبوں کے لیے ڈرونز استعمال کرتے ہیں انہیں لائسنس حاصل کرنے کے لیے اپنے منصوبوں اور طریقہ کار کی وضاحت دینا ہوگی جس کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کی جانب سے ڈرون اڑانے کا لائسنس جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 22 جنوری سے بغیر لائسنس کے ڈرون اڑانے پر ایک ماہ تک کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News