Advertisement

کویت میں موسلا دھار بارشوں نے نظامِ زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا

کویت میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں روزہ مرہ کے معمولات مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ہفتے کے اختتام پر کویت میں شدید بارش ہوئی۔ ملک کے متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا اور کئی گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔

کویتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کویت کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آنے کا امکان ہے۔

Advertisement

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے خدشے سے کویت کی وزارتِ داخلہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی اپنے گھروں سے باہر نکلیں ورنہ گھروں میں رہنے میں ہی عافیت ہے۔

وزارتِ قومی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

وزارتِ قومی تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکنڈری اور ہائی اسکولوں میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں اور اسکولوں کو امتحانات کے انعقاد کے لیے کی نئی تاریخوں کا اعلان کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version