Advertisement

سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، عبدالقیوم خان

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز کشمیریوُں کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے وائس چئیرمین سردار وقاص عنایت کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار خان نیازی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیری کیمونٹی کی کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور وزیر اعظم کو عمرے کی مبارکباد دی اور  اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

  وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار خان نیازی نے فوری مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کے اوورسیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہماری خواہش ہے ہم اوورسیز کے مسائل فوری حال کرنے لیے لیے الگ سے مخصوص نظام لائیں گیے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیاز نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم سمیت تمام شعبوں میں اوورسیز کے لیے کوٹہ سسٹم لائیں گیے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز اس وقت کشمیر کی آزادی کے لیے سب سے زیادہ آواز بلند کر رہے ہیں،  وہ دن دور نہیں جب جموں اور آزاد ایک ہوں گے اور اسکے لیے ہم سب نے یک جان ہوکر جدوجہد کرنی ہے،  ہم سعودی حکومت خادم حرمین شریفین کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ  کشمیر کاز پر ہمارا ساتھ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
جنوبی برازیل میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
Next Article
Exit mobile version