Advertisement

امریکا اور نیٹو کی جانب سے روسی سکیورٹی تجاویز کا جواب

روس نے گزشتہ ماہ اپنی پیش کردہ سکیورٹی تجاویز کے بارے میں امریکا کی جانب سے بالآخر تحریری جواب موصول ہونے کا اعلان کیا ہے۔

روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماسکو میں امریکی سفیر جان سلیوان روس وزارت خارجہ گئے جہاں اُنہوں نے روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو سے ملاقات کی اور اُنہیں روس کی سکیورٹی تجاویز کے بارے میں امریکا کا تحریری جواب پیش کیا۔

امریکا کی جانب سے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ تحریری جواب کے متن کا اعلان نہیں کیا جائے گا اور ہم روس سے بھی اسی روّیے کی توقع رکھتے ہیں۔

Advertisement

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جواب میں روس کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، اب یہ روس پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرتا ہے۔ ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہیں، روس کے یوکرائن پر حملے کی صورت میں ہم عالمی توانائی بحران پیدا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے روس کی یوکرائن کو نیٹو میں شامل نہ کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی ہے۔

دوسری طرف نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹالٹن برگ نے بھی روس کی طرف سے سکیورٹی ضمانتوں سے متعلق معاہدے کی تجویز کا تحریری جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو نے امریکا کے ساتھ ہی روس کو تحریری تجاویز بھیج دی ہیں۔

انہوں نے روس سے دیگر ممالک کے خلاف زور زبردستی کے استعمال سے پرہیز کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ ہم حقیقی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

یوکرائن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو اپنی کھُلے دروازے کی پالیسی کو جاری رکھے گا۔ یوکرائن پر حملہ کرنے کی صورت میں روس کو اس کا بھاری خمیازہ چُکانا پڑے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ روس نے دسمبر میں نیٹو اور امریکا کو بھیجی گئی سکیورٹی ضمانتوں کے معاہدے کی تجاویز میں مطالبہ کیا تھا کہ نیٹو مشرقی یورپ میں اپنی توسیع نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے جبکہ امریکا سابق سوویت ریاستوں میں اور نیٹو رکنیت نہ رکھنے والے ممالک میں فوجی بیس قائم کرے، نہ کسی فوجی کاروائی کے لیے ان ممالک کے انفراسٹرکچر کو استعمال کرے اور نہ ہی ان ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version