Advertisement

امریکا کی 25 ریاستوں میں برفانی طوفان

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میٹرو پولیٹن ایریا سمیت امریکا کی پچیس سے زیادہ ریاستوں میں شدید برفباری جاری ہے۔

خب ایجنسی کے مطابق امریکا میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے امریکی محکمہ موسمیات نے پشیگوئی کی ہے کہ پانچ سے بیس انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔

برفباری کے باعث امریکا میں کاروبار زندگی معطل، ٹریفک کا نظام درھم برھم اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ امریکا کا چھٹا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے جس میں 500 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہے اور مسافروں کو یہ کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی فلائٹ اسٹیٹس چیک کرتے رہیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

علاوہ ازیں شھریوں کو گھروں میں رہنے کے لئے کہا جارہا ہے جبکہ تعلیمی ادارے دفاتر اور کاروبار مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement

امریکہ حکام نے بتایا کہ ایمرجینسی ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں جبکہ مین سڑکوں اور شاہراہوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے شدید موسم اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

دوسری جانب برف ہٹانے والے عملہ کو کافی شکایت موصول ہورہی ہے کہ متعدد گھروں میں بجلی نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version