Advertisement

طالبان کا کابل میں خواتین کو برقع پہننے کا حکم، جگہ جگہ پوسٹر آویزاں

افغان طالبان نے دارالحکومت کابل کے بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین کو برقع کی ہدایت کے پوسٹر آویزاں کردیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے بازاروں اور عوامی مقامات پر پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں جن میں خاتون کے عکس کو برقع میں دکھایا گیا ہے۔

ان پوسٹر پر یہ عبارت تحریر ہے کہ شرعی قوانین کے مطابق، مسلمان خواتین کو حجاب کرنا چاہیے۔

افغان طالبان کی وزارت برائے نفاذ شریعت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان پوسٹرز کو طالبان حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی روشنی میں ہی آویزاں کیا گیا ہے۔

مغربی خبر ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پوسٹرز کے آویزاں کئے جانے سے چند دن پہلے کابل کے ہوٹلوں میں خواتین کو تھپڑ بھی مارے گئے ہیں۔

Advertisement

طالبان کے پہلے دور حکومت مین بھی خواتین پر برقع پہننے اور محرم کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے کا حکم تھا۔

کابل میں گزشتہ 20 سال کے دوران خواتین کی جانب سے حجاب کا رواج بڑھا ہے جب کہ دارالحکومت سے باہر خواتین اب بھی روایتی برقع ہی استعمال کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل طالبان نے خواتین کے ملبوسات کی دکانوں پر موجود ڈمیوں کے سر الگ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

اس کے علاوہ طالبان نے ملک بھر میں خواتین کے حماموں پر بھی پابندی لگائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version