Advertisement

تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مشرقِ وسطیٰ میں عرب عسکری اتحاد اور حوثی باغیوں کے مابین جاری کشیدہ صورتحال نے تیل کی قیمتوں کو سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے حملے کے بعد تیل کی رسد میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر آج تیل کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سات سال میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 85 سینٹ یا ایک فیصد بڑھ کر 87.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل ایسا 29 اکتوبر 2014ء کو ہوا تھا جب ایک روز میں قیمت 87.55 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔

اسی طرح یو ایس ویسٹ انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 1.14 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا جو دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ پیر کے روز امریکا میں عام تعطیل کی وجہ سے تجارت معطل رہی۔

Advertisement

امارات کی آئل فرم ایڈناک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میزائل حملے کے بعد بھی اُس نے اپنے مقامی اور بین الاقوامی خریداروں کے لیے تیل کی بلا تعطل سپلائی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

معاشی تجزیہ کار یہ بھی کہتے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ سخت سرد موسم بھی ہے کیونکہ گرمی کے حصول کے لیے ایندھن کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔

اِس سال طلب رسد سے بڑھ جانے کا امکان ہے کیونکہ دنیا دو سال کے لاک ڈاؤن کے بعد کھل رہی ہے اور معمول کی زندگی کی طرف آ رہی ہے۔

اوپیک میں شامل تیل پیدا کرنے والے کچھ ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ پیداوار کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا کر کمیابی اور سرمایہ کاری کی کمی سے بچا جا سکے جو روس اور اتحادیوں کے ساتھ ایک معاہدے کا حصہ بھی ہے۔ اوپیک پلس کے نام سے جانے جاتے اِس معاہدے کے مطابق چار لاکھ بیرل تیل روز فراہم کیا جائے گا۔

اگر موجودہ کشیدگی جاری رہی اور اوپیک پلس کے ارکان روز چار لاکھ بیرل تیل فراہم کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ 100 ڈالر تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version