Advertisement

مُسلم نسل کشی کا انکار، اسرائیلی تاریخ دان کو ایوارڈ نہ دینے کا فیصلہ

جرمنی کی حکومت نے 1995ء میں بوسنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کے مبینہ انکار کے جواب میں ایک اسرائیلی تاریخ دان کو سرکاری اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق آؤشوِٹس حراستی کیمپ کی تاریخ کے ماہر گیڈیئن گریف کو اعلیٰ سطح پر ایوارڈ سے نوازنے کے فیصلے پر برلن کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جرمن وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں سابق چانسلر اینگلا مرکل کی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر گریف کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے اعلیٰ اعزاز ’’آرڈر آف میرٹ‘‘ سے نوازنے کی تجویز واپس لے لی گئی ہے، یہ سابق وفاقی حکومت کا فیصلہ تھا۔

وزارت خارجہ نے بوسنیا ہرزگووینا کے اندر سربیا کے نیم خود مختار علاقے کی جانب سے سریبرینیکا، جہاں آٹھ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا، پر کمیشن کی طرف سے کیے گئے کام کی طرف اشارہ کیا۔

Advertisement

بوسنیا کے ایک اسلامی اسکالر کو بھیجے گئے خط میں جرمن صدر فرانک والٹر سٹین میئر نے ایوارڈ کی تبدیلی کو کمیشن کے سربراہ کے طور پر گریف کے عہدے سے جوڑ دیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے سربیا کے قوم پرستوں کی جانب سے 1995ء میں سریبرینیکا کی مسلم نسل کشی میں ہلاکتوں کی تعداد کو کم بتایا ہے۔

دوسری جانب گیڈیئن گریف نے جمعرات کو اسرائیلی اخبار ہاریٹز کو بتایا کہ انہیں غیر سرکاری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ ایوارڈ وصول نہیں کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ بوسنیا کے اخوان المسلمین کے ارکان ان کی ساکھ کو خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

دوسری جانب بوسنیا کے دارالحکومت سراجیوو میں اسرائیلی تاریخ دان کو ایوارڈ نہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version