Advertisement

یمن، حکومتی فورسز نے تعز کا بڑا علاقہ حوثی باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا

یمن میں حکومتی فورسز نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد تعز گورنریٹ میں ایک بڑےعلاقے کو آزاد کرا لیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کے مزید ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

اتحادی فوج کی فضائی مدد سے یمن میں حکومتی فوجی دستوں نے حوثیوں کو ان کے زیر کنٹرول علاقوں سے مزید  پیچھے دھکیل کر اذلہ اور خولود کے علاقوں کو آزاد کرایا ہے۔

یمن کے شہر مارب کے جنوب میں حکومتی حمایت یافتہ فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی تاحال جاری ہے۔

Advertisement

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں شدت کے بعد مارب کے مغرب اور جنوب میں حکومتی دستوں کے ساتھ شدید لڑائی میں درجنوں حوثی مارے گئے ہیں۔

دریں اثناء اتحادی افواج نے منگل کو رات بھر حوثی اہداف کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان حملوں کے دوران مارب میں موجود مواصلاتی نظام، ہتھیاروں اور دیگر اسلحہ کے ایک ڈپو کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version