Advertisement

حوثی باغیوں نے اماراتی کارگو جہاز ہائی جیک کرلیا

حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے کارگو جہاز کو ہائی جیک کرلیا ہے جس کو عرب اتحاد نے چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جہاز کو یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے قریب حوثی باغیوں کی جانب سے ہائی جیک کیا گیا ہے جبکہ عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے پیر کو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے کارگو جہاز کو فوری طور پر چھوڑا جائے ورنہ طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا جہاز کے خلاف بحری قزافی کی مجرمانہ کاروائی کے نتیجے میں مکمل ذمہ دار ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملیشیا کو چائیے کہ فوری طور پر کارگو جہاز کو چھوڑدے ورنہ اتحادی افواج تمام ضروری اقدامات کریں گی اور ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

ترجمان عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ یہ کاروائی انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی جانب سے بحری کنونشن کی خلاف ورزی ہے جبکہ یہ کاروائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ ملیشیا آبنائے باب المنداب اور جنوبی بحیرہ احمر میں بحری نقل و حرکت اور عالمی تجارت کی آزادی میں خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا ‘روابی‘ جہاز یمن کے قریب سو کوارٹر جزیرے کے اسپتال سے سعودی عرب کی جازان بندرگاہ پر آلات منتقل کررہا تھا جبکہ یہ اسپتال سعودی عرب نے قائم کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کارگو جہاز میں ایمبولینس، طبی آلات، خیمر، ٹیلی کمیونیکیشن کی ڈیوائس سمیت کچن کا سامان اور سیکیورٹی تیکنیکی اشیا موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version