Advertisement

کولمبیا میں کمسن ماحولیاتی کارکن کو قتل کر دیا گیا

لاطینی امریکا کے ملک کولمبیا میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک 14 سالہ کارکن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برینر ڈیوڈ کو اُن کے گارڈ کے ساتھ ایک دیہی علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران ہلاک کیا گیا۔ کم سن ماحولیاتی کارکن برینر ڈیوڈ کو ’’دھرتی ماں کے محافظ‘‘ کے طور پر جانا جاتا تھا۔

گاؤکا علاقائی سودیشی کونسل (سی آر آئی سی) کا کہنا ہے کہ ناسا نامی مقامی کمیونٹی کے ایک ڈنڈا بردار گروپ کا گشت کے دوران مسلح افراد سے آمنا سامنا ہوا جنہوں نے فائرنگ کرکے نوجوان برینر ڈیوڈ اور ایک گارڈ کو ہلاک کر دیا۔ حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اے سی آئی این نامی ایک اور سودیشی کمیونٹی نے حملے کی ذمہ داری باغی تنظیم فارک پر عائد کی ہے جس نے 2016ء میں امن معاہدہ مسترد کر دیا تھا۔ اس امن معاہدے کی وجہ سے کولمبیا کا تقریباً 60 سال پرانا تنازع اختتام کو پہنچا تھا۔

کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک نے برینر ڈیوڈ کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ نوجوان اپنی گاؤکا کمیونٹی میں ماحولیاتی تحفظ کا علمبردار تھا۔

Advertisement

کولمبیا کے انسانی حقوق کے محتسب کی جانب سے بتایا گیا ہے سال 2021ء میں 145 کمیونٹی لیڈر اور حقوق کے محافظ مارے گئے جن میں سودیشی کمیونٹی کے 32 نمائندوں کے علاوہ دیہی کمیونٹی کے لیے آواز اٹھانے والے اور سات ٹریڈ یونین کے ارکان شامل ہیں۔

امن معاہدے کے باوجود حالیہ مہینوں میں کولمبیا میں پُرتشدد واقعات میں تیزی آئی ہے جس کی بنیادی وجہ فارک گوریلا گروپ، ای ایل این باغی گروپ، پیرا ملٹری فورسز اور ڈرگ کارٹلز کے درمیان علاقے اور وسائل پر قبضے کی جنگ ہے۔

2016ء میں امن معاہدے کے بعد سے 1288 ماحولیاتی کارکن مارے جا چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم ’’گلوبل وٹنس‘‘ کی جانب سے سماجی کارکنان کے لیے کولمبیا کو سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔ 2020ء میں کولمبیا میں 65 ماحولیاتی کارکنان کو ہلاک کیا گیا۔

صدر ایوان ڈوک کی حکومت منشیات کے اسمگلروں کو ملک میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹہراتی ہے۔ یاد رہے کولمبیا کوکین پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version