Advertisement

پائپ لائن کی بندش سے تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر

عراق سے ترکی تک تیل پہنچانے والی پائپ لائن بند ہونے کی وجہ سے آج بھی تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ترک حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز دھاکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس نے کرکوک سیہان پائن لائن کو کاٹ دیا تھا۔ ترک حکام نے متاثرہ پائپ لائن کو بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یہ نقصان ایسے وقت پر ہوا ہے جب ماہرین 2022ء میں اومیکرون کے باعث تیل کی سپلائی میں کمی کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں اور کچھ تیل کی قیمت 100 ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی بھی کر رہے ہیں۔

آج برینٹ خام تیل کی قیمت 87 سینٹ یا ایک فیصد بڑھ کر 88.38 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پہلے کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح یو ایس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.03 ڈالر یا ایک فیصد بڑھ کر 86.46 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Advertisement

عرب نیوز کے مطابق روس یوکرائن اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے پیش نظر پہلے ہی تیل کی سپلائی میں کمی ہے۔ دنیا میں تیل پیدا کرنے والے دوسرے بڑے ملک روس اور اوپیک رکن ممالک میں تیل پیدا کرنے والے تیسرے بڑے ملک متحدہ عرب امارات کے حالات کے پیش نظر تیل کی سپلائی میں مزید کمی کے حوالے سے تشویش سامنے آئی ہے۔

اس تناؤ سے تیل کی سپلائی میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے کیونکہ اوپیک پلس معاہدے کے تحت اوپیک رکن ممالک کو پہلے ہی ہر ماہ روزانہ چار لاکھ بیرل تیل کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version