Advertisement

نائیجیریا میں 30 طلبا اغواء کے سات مہینوں بعد رہا

نائیجیریا میں مسلح افراد نے 30 طلبا کو سات مہینوں بعد رہا کر دیا۔

حکومتی شخصیت کا کہنا ہے کہ چھوٹنے والے تازہ ترین بیچ میں درجنوں کیبی اسٹیٹ طلبا ہیں جنہیں جون میں اغواء کیا گیا تھا۔

کیبی گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طلبا ایک استاد کے ہمراہ کیبی ریاست کے دارالحکومت میں ہفتے کو پہنچے۔

تاہم ترجمان نے ان کی رہائی کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مغربی افریقا میں تاوان کے عوض سیکڑوں طلبا کا اغواء ایک عام سی بات ہے۔

Advertisement

 کیبی میں وفاقی گورنمنٹ کالج کے طلبا کو 17 جون کو اغواء کیا گیا تھا جب مسلح افراد ریاست کے دارالحکومت سے 220 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود بیرنِن-یاوری میں موجود اسکول میں گھس گئے تھے۔

حکام نے تاحال کسی اغواء کار کی گرفتاری کے متعلق اعلان نہیں کیا ہے، جنہوں نے طلبا کو لے کر جنگل میں فرار ہونے سے قبل ایک پولیس افسر کو قتل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version